Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات سے متعلق اٹھائے گئے انتظامات اطمینان بخش ہیں، ہم مکمل تیار ہیں، نگران وزیراعلٰیٰ بلوچستان

نگران وزیر اعلٰی بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا ہے کہ انتخابات سے متعلق اٹھائے گئے انتظامات اطمینان بخش ہیں، ہم مکمل تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلٰی بلوچستان علی مردان ڈومکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، تمام ڈویژنز کے دورے کر کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے، صوبے میں انتخابات سے متعلق اٹھائے گئے انتظامات اطمینان بخش ہیں۔

علی مردان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں تین امیدواروں پر حملے ہوئے تاہم الحمدللہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، امیدواروں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، بلوچستان دہشتگردی کا شکار رہا ہے اب حالات بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں