Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ پریمیئر لیگ سے لوکل ٹیلنٹ پروموٹ ہوگا، میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کھیلوں کا انعقاد اور ایس پی ایل بلاول بھٹوزرداری زرداری کا آئیڈیا تھا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں کھیلوں کا انعقاد اور ایس پی ایل بلاول بھٹوزرداری زرداری کا آئیڈیا تھا، سندھ پریمیئر لیگ ایس پی ایل کراچی میں منعقد ہو رہا ہے خوش آئند بات ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ کی چھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں اور ایس پی ایل کامیاب ایونٹ ثابت ہوگا، اس سے سندھ کا لوکل ٹیلنٹ پروموٹ ہوگا جب کہ ہمارے صوبے کا اچھا پہلو دنیا کے سامنے اجاگر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وقت بتائے گا ایس پی ایل کتنا کامیاب ایونٹ ثابت ہوگا، افتتاحی تقریب میں ہلہ گلہ ہوگا فائر ورکس بھی ہوگا ، کچھ فائر ورکس پٹاخوں کے اور کچھ بلے سے ہونگے جب کہ آصفہ بھٹو زرداری صاحبہ آرہی ہیں بہت خوشی کی بات ہے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ انتظامیہ سے گلہ ہے کے مجھے کسی ٹیم میں شامل نہیں کیا، مفت داخلے کی سہولت سے سب کو فائدہ اٹھانا چاہئے، زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ میچز دیکھنے اسٹیڈیم آئیں۔

متعلقہ خبریں