Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈی آر اوز اور آر آوز کے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈی آراوزاورآرآوزکے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر آوز کے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹفکیشن کے مطابق ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران کو درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات انتخابی نتائج کے اعلان تک حاصل رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 193 کے تحت مجسٹریٹ کے اختیارات دیے گئے ہیں۔

صوبہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے حوالے سے اختیارات تفویض کیے گئے۔ یہ افسران خلاف ضابطہ کسی بھی عمل کے فوری نوٹس لینے کے مجاز ہونگے۔

متعلقہ خبریں