Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی؛ 24امیدواروں، لوکل گورنمنٹ کےچیئرمینوں پرجرمانہ عائد

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن نے سخت ایکشن لیتے ہوئے امیدواروں، لوکل گورنمنٹ کے چیئرمین و ڈسٹرکٹ چیئرمینوں کو جرمانے عائد کردیے۔ 

الیکشن کمیشن نے مجموعی طور پر 24 امیدواروں اور لوکل گورنمنٹ کے چیئرمین و ڈسٹرکٹ چیئرمینوں کو جرمانے کردیے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرمردان نے این اے 23 کے امیدوارعاقب اسماعیل کو 50 ہزارروپے جرمانہ اورڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر بنوں نے پی کے 99 سے اے این پی کے امیدوار نورانی خان کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مانسہرہ کی جانب سے پی کے 39 کے امیدواراکرام اللہ غازی کے خلاف 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا۔

امیدواروں نے ریٹرننگ افسروں کی جانب سے عائد جرمانہ سرکاری خزانہ میں جمع کرادیا۔

پنجاب میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرملتان نے امیدوار برائے پی پی 214 شہزاد مقبول بھٹہ اور محمد شریف راجپوت کو 15 ہزار فی کس جرمانہ کیا۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرلیہ نے امیدواربرائے پی پی 282 اسامہ گجر کو 20 ہزار جرمانہ عائد کیا۔

چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں ممنوعہ تشہیری ہورڈنگز اور دیگر مواد روزانہ کی بنیاد پر ہٹائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسروں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر7 امیدواروں کو بذریعہ نوٹسز طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان امیدواروں کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔ چاروں صوبوں میں اب تک مختلف خلاف ورزیوں پرامیدواران ودیگر کو 71 نوٹس جاری کیے گئے۔

متعلقہ خبریں