Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ کو اتنے ووٹ دینا کہ وہ کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کرسکیں،مریم نواز

مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ کو اتنے ووٹ دینا کہ وہ کامیاب ہوکر دن رات عوام کی خدمت کرسکیں۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بورے والا میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جنوبی پنجاب کے نام پر بےوقوف بنا کر چلےگئے، عثمان بزدار کو کوئی پہچانتا نہیں تھا، عثمان بزدار کو کہنا پڑا کہ میں پنجاب میں شہبازشریف کی جگہ لگا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتوں نے جنوبی پنجاب کو صرف سیاست کیلئے رکھا ہے ، جنوبی پنجاب کی ن لیگ نے حقیقی معنوں میں خدمت کی، کل ن لیگ منشور کا اعلان کرےگی۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے یہ بھی کہا کہ موٹرویز کا جال بچھانا،بجلی کے بلز کم کرنا ہماری ذمہ داری ہے،8 فروری کون لیگ کا کوئی ووٹر گھر نہ بیٹھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی آیا انتقام لےکر چلا گیا تو کوئی گالم گلوچ کرکے گیا ، صرف نوازشریف نے عوام کی خدمت کی اور کوگ پنجاب میں آکر ن لیگ اور نوازشریف پر ہی تنقید کررہےہیں جبکہ آج کل تمام مخالف جماعتیں پنجاب میں آکر ووٹ مانگ رہی ہیں۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ باقی سب جماعتیں تنقید کررہی ہیں لیکن ن لیگ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام میں گئی ، جہاں وہ جلسہ کرتے ہیں وہاں بھی دائیں بائیں ن لیگ کے منصوبے ہوتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آج پہلی بار بورے والا آئی ہوں ، جس جذبے سے آپ نے استقبال کیا اس کا شکریہ، بورے والا جانتے ہے کہ نوازشریف نے قوم کی خدمت کی ، ہم اس لیےکہہ رہے ہیں نوازشریف کو ووٹ دو تاکہ وہ کامیاب ہوکر دن رات آپ کی خدمت کرسکیں۔

متعلقہ خبریں