Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کشکول ہمارا نشان بن گیا ہے، ہربچہ پونے 3 لاکھ کا مقروض ہے، سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشکول ہمارا نشان بن گیا ہے اور ہر بچہ پونے 3 لاکھ کا مقروض ہے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ایک جلسے سے خطاب کیا اور کہا کہ بدنصیبی کی بات ہے کہ کشکول ہمارا نشان بن گیا اور ہمارے ملک کا ہر بچہ پونے 3 لاکھ کا مقروض ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ نعرے لگا کر عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے، پاکستان کو ان لوگوں نے دنیا کے لیے تماشہ بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشکول ہمار انشان بن گی اہے اور ملک کا ہر بچہ پونے 3 لاکھ کا مقروض ہے، جبکہ نوجوان صلاحیت کے باوجود بے روزگار ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ انسان چاند سے مریخ پر جا رہا ہے جبکہ ہمارے 2.5 کروڑ بچے تعلیم سے دور ہیں۔

امیر جماعت اسلام نے انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا کہ پی پی اور ن لیگ کوسو سال اقتدار ملتا ہے تو پھر ملک کا نام کتابوں میں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پردیکھیں ان کےاثاثوں میں اضافہ کیسے ہوا۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے لیے صرف آسرے اور وعدے ہیں وڈیرے اس ملک پر قابض ہو کرعوام کا استحصال کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں