Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے ملک میں یوم کشمیر پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ہر سال کی طرح اس برس بھی ملک بھر میں 5 فروری کو بھر پور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 5 فروری کو کشمیری شہداء سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جائے گا، اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے صبح 10 بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے جس دن دنیا کو یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں وہ ان کا بنیادی حق ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں