خورشید شاہ نے کہا ہےکہ ہم پاکستانی عوام کی خوشحالی چاہتے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے روہڑی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنا ووٹ پارٹیوں کو دیں شخصیت کو مت دیں، عوام کے مسائل جو پارٹی حل کرسکتی ہے ، عوام کیلئے مر سکتی ہے،جی سکتی ہے، عوام ووٹ اس کو دیں، کون سی پارٹی نے اپنے وعدے پورے کئے ہیں ووٹ اسے دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 18 ترمیم دیکر تمام صوبوں کو مظبوط کردیا جبکہ گلگت بلتستان بنایا، کچھ لوگ کہتے ہیں ہم نے موٹر وے بنایا،کہاں سندھ اور بلوچستان میں بنایا؟ موٹر وے سندھ بلوچستان میں نہیں بنا،کیا یہ صوبے پاکستان کا حصہ نہیں ہیں؟
خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ تمام بنیادی مسائل عوام کے حل کردو ہمیں اقتدار نہیں چاہیے، ہمیں اقتدار کی لالچ نہیں،ہم پاکستانی عوام کی خوشحالی چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم شفاف الیکشن چاہتے ہیں،لوگوں کو ان کا حق ملنا چاہئے، اسرائیل فلسطینوں کا قتل عام کررہا ہے،سوائے پی پی کے کوئی بولنے کو تیار نہیں ہے۔
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ کیلئے خوشخبری ہے کہ موٹروے کے ساتھ اکنامک زون بن رہا ہے،20 ہزار لوگوں کو دوز گار ملے گا، ہم جمہوریت کیلئے لڑ رہے ہیں،جمہوریت کیلئے پاکستان کیلئے لڑنا ہے۔



















