لیگی رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ جو لوگ وزیر اعظم کا خواب دیکھ رہے ہیں انہیں انعام میں نواز شریف نے وزیر خارجہ بنایا۔
حیدرآباد میں مسلم لیگ (ن) کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ کیا ہمارے امیدواروں نے ایک روپے کی چوری کی، کیا حیدرآباد کی کسی سڑک کا ساہیوال کی کسی سڑک سے موازنہ کرسکتے ہیں، کیا حیدرآباد کے کسی پارک کا لاہور کے کسی پارک سے موازنہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا حیدرآباد کے کسی اسپتال کا راولپنڈی کے کسی اسپتال سے موازنہ کیا جاسکتا ہے، تو عوام کس بات کا ووٹ دیں آپ کو!، نواز شریف نے سندھ سے ڈاکو راج کا خاتمہ کیا اور آج سرکاری ڈاکو آ کر بیٹھ گئے ہیں۔
نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے اتحادی نہیں، ہمارا اتحاد ترقی کے ساتھ ہے، ہمارا اتحاد امن و خوشحالی کے ساتھ ہے، نواز شریف پہلے بھی وزیر اعظم تھے اور اب بھی بنیں گے، جو لوگ وزیر اعظم کا خواب دیکھ رہے ہیں انہیں انعام میں نواز شریف نے وزیر خارجہ بنایا۔
نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ سندھ پر جو تنقید ہورہی ہے اس پر ہم نے انہیں دعوت دی ہے کہ آئیں مناظرہ کریں، مگر وہ ہمارے منانظرے کو تیار نہیں ہے۔



















