پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی فلسطین کے نام پر اکٹھے کیے ہوئے چندہ سے اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہے۔
سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے سراج الحق کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سراج الحق خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ رہے اور ایک بینک میں اپنا صدر بنانا ان کی کارکردگی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطین کے نام پر اکٹھے کیے ہوئے چندہ سے اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہے، جماعت اسلامی نے جہاد کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کیا ، جماعت اسلامی نے معصوم بچوں کو جنت کے خواب دکھا کر جہاد کا ایندھن بنا کر اپنے بچوں کو گرین کارڈ دلوائے۔،
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عافیہ تک ان کے خاندان کو رسائی دلوائی، بلاول بھٹو زرداری کے نانا نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی عظیم والدہ نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی، قوم آج تک جماعت اسلامی کے 1977 میں گھناؤنی کردار کو نہیں بھولی۔



















