Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، اہم کمانڈر سمیت11دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 135 آئی بی اوز اپریشن کیے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 11 دہشت گردوں گرفتارکیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ کارروائی ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، نارووال اور جہلم میں کی گئی۔ بہاولپورسے افغانستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈرکوگرفتارکیا گیا۔

دہشت گردوں سے دھماکہ خیز جیکٹ، آئی ای ڈی بم 2، ڈیٹونیٹر11، حفاظتی فیوز17، پرائمہا کارڈ اور نقدی برآمد کی گئی۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت گل شادین، کاظم، نواب، اسامہ، اعجاز، ظہیر، مصطفی خان اور رسول خان وغیرہ کے نام سے ہوئی۔ دہشت گرد مختلف اداروں پرحملے کی منصوبہ بندی کر رے تھے۔

حکام نے بتایا کہ رواں ہفتے790 کومبنگ آپریشنز کے دوران 80 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 33546 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پرعمل پیرا ہے۔

متعلقہ خبریں