رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ تنہا جماعت پیپلز پارٹی کو نہیں ہرا سکتی، پیپلزپارٹی تنہا ہونے کے باوجود مخالفین کو شکست دے گی۔
کراچی میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ سیاسی لوگوں کو اختیار ہے کسی اور جماعت میں جانے کا، سیاست میں پیسے کا استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
سعیدغنی نے کہا کہ کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ فہمیدہ مرزا ڈیفالٹرہیں، فہمیدہ مرزا26کروڑروپےکی ڈیفالٹر ہیں۔
رہنما پیپلزپارٹی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہمیں ایم کیوایم سےکسی خیر کی توقع نہیں ہے، پیپلزپارٹی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستیں لےگی، کوشش ہے پیپلزپارٹی کی کارکردگی پہلے سےبہترہو۔
سعیدغنی نے کہا کہ تنہاکوئی جماعت پیپلزپارٹی کو ہرا نہیں سکتی، سب پیپلزپارٹی کو ہرانے کیلئے اکٹھے ہورہےہیں، پیپلز پارٹی تنہا ہونے کے باوجود مخالفین کو شکست دے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کا سندھ سے صفایا ہوجائےگا، اس شہرکی بربادی کی ذمےدارایم کیوایم ہے۔



















