Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیف جسٹس اورریاستی اداروں کیخلاف غلط معلومات کی تشہیر پر 65 افراد کو نوٹس جاری

چیف جسٹس پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات کی تشہیر پر ایف آئی اے حرکت میں آ گئی۔

سوشل میڈیا پر چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز اور غلط معلومات کی تشہیر کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے 115 انکوائریاں باضابطہ طورپررجسٹر کردی گئیں۔

ایف آئی اے نے غلط معلومات پھیلانے والے 65 افراد کو نوٹس بھیج دیے، ایف آئی اے کی تحقیقات اور مذکورہ کارروائی معاملے کی سنجیدگی کو ظاہرکررہی ہے۔

ایف آئی اے کے نوٹسز کے حوالے سے سماعت کی تاریخ 30 اور 31 جنوری 2024 مقررکی گئی ہے۔ جن افراد کو نوٹس بھیجے گئے ان میں میڈیا اور سوشل میڈیا کی 47 مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان اورریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کی پاداش میں ان 47 اہم افراد پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔  ایف آئی اے کے اقدامات ادارے کی ملکی قوانین کی پاسداری کے عزم کا مظہر ہیں۔

متعلقہ خبریں