Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جناح ہاؤس حملہ اورجلاؤ گھیراؤ کیس میں بڑی پیشرفت، 266 ملزمان کاٹرائل شروع

جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے 266 ملزمان کیخلاف جناح ہاؤس کیس کا ٹرائل شروع کر دیا۔

لاہور میں عمرسرفرازچیمہ، میاں محمود الرشید، عالیہ حمزہ، صنم جاوید کوجیل سے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا۔ طیبہ راجہ سمیت 130 ملزمان کو بھی جیل سےعدالت میں پیش کیا گیا۔

میاں محمود الرشید سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی ٹرائل کیلئے حاضری مکمل کی گئی، برضمانت پی آئی رہنما روبینہ جمیل نے ہیش ہو کرحاضری مکمل کرائی۔

عدالت نے مزید سماعت 2 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کی جاییں گی۔ انسداد

دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے سماعت کی، پراسیکیوشن نے جناح ہاؤس حملہ کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔

چالان میں صنم جاوید، عالیہ حمزہ، طیبہ عنبرین راجہ، عائشہ علی بھٹہ سمیت 266 ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان پر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔

مقدمہ میں بغاوت اورعوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں، چالان کے ساتھ جلاؤ گھیراؤ کی فوٹیج اور شواہد لگائے گئے ہیں۔

ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version