Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں ترقی کی علامت نواز شریف ہیں، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقی کی علامت نواز شریف ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جدید معیشت کی بنیاد نواز شریف نے رکھی تھی، ہم نے اپنی کارکردگی کو عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کی علامت نواز شریف ہیں، ہم جو وعدے اور دعوے کررہے ہیں ان کو آئندہ بھی پورا کرے گے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے بڑے صبر سے اپنا سفر جاری رکھا ہے بلکہ بڑے صبر سے اپنے سفر کو نواز شریف نے آگے بڑھایا ہے، دو ہزار سینتالیس میں پاکستان اپنے سو سال مکمل کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ وہی جماعت ہے جس نے عوام کو لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی سے نجات دلائی، میرے حلقے میں بڑی تعداد میں لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوئے، جنہوں نے پہلے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا لیکن اب لوگ سمجھ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا کسی اور کا ایجنڈا ہے۔

احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 9 مئی کے عمل سے لوگ مایوس ہوکر اب ن لیگ آرہے ہیں، شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ کامیابی کی صورت میں نواز شریف وزیراعظم ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کو چیلنج دیتا ہوں لاڑکانہ نارووال سے بہتر ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا، نارووال لاڑکانہ سے بہتر ہوا تو بلاول زرداری آپ سیاست چھوڑدینا۔

متعلقہ خبریں