Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن 2024: پنجاب پولیس کو الیکشن ڈیوٹی کے لئے فنڈز جاری

پنجاب پولیس کو الیکشن ڈیوٹی کے لئے 1ارب19 کروڑ کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

الیکشن ڈیوٹی کیلئے پنجاب پولیس کو  فنڈ جاری کردئے گئے ہیں جس میں پیٹرول کی مد میں 53کروڑ 30لاکھ روپے ،کھانے پینے کے لئے 13کروڑ 30لاکھ کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق پلانٹ اینڈ میشنری میں 15کروڑ اور اسٹیشنری کے لئے 3کروڑ کے فنڈز جاری کئےگئے جبکہ 35کروڑ سے زائد کے فنڈز اسپیشل فورس کی عدم تعیناتی پر دیگر ہیڈز میں خرچ کئے جائیں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کو11کروڑکےفنڈز سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے جاری کئے گئے جن میں پیٹرول 9کروڑ 88لاکھ،کھانے پینے کیلئے2کروڑ  30لاکھ اور پلانٹ اینڈ مشینری میں 2کروڑ 45 لاکھ کے فنڈز جاری کئے گئے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ فیصل آباد کیلئے 5کروڑ ،ملتان پولیس کیلئے 1.5 کروڑ روپے ،گوجرانوالہ  اور راولپنڈی پولیس کے لئے ڈھائی ڈھائی لاکھ کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں، آئی جی پنجاب نے الیکشن ڈیوٹی کے دوران ویلفئیر کا بھرپور خیال رکھنے کاحکم دیا ہے۔

عام انتخابات کیلئے پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان

عام انتخابات 2024 کے حوالے سے پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان ازسرنو ترتیب دے کر محکمہ داخلہ کو بجھوایا جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس 1 لاکھ 40 ہزار کی نفری فراہم کرے گی جب کہ باقی 1 لاکھ 25 ہزار میں رینجرز، فوج اور رضاکار شامل ہوں گے۔

پولیس حکام کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کو 4 کیٹگریز بشمول اے پلس، اے، بی اور سی میں تقسیم کیا گیا جب کہ ہر حلقے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 200 سے 300 ملازمین کی نفری کوئیک رسپانس کے طور پر بیک اپ پر رہے گی جبکہ آئی جی آفس میں سکیورٹی کے لیے مانیٹرنگ اور کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں