ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما صابر قائم خانی نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انتخابی مہم چلانے کے دوران مسائل پیش آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن تبدیل کرکے دور علاقوں میں منتقل کیے جارہے ہیں جبکہ الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
صابر قائم خانی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن سے کارواٸی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کیے جائیں جبکہ رینجرز اور سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا جائے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما صابر قائم خانی نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں جماعت اسلامی نے سوئی گیس کمپنی کی کرین کے ذریعے بینرز پولز پر لگائے ، مئیر حیدرآباد کے سرکاری وسائل الیکشن میں استعمال کیے جارہے ہیں اور مانیٹرنگ افسر کہتے ہیں کہ ہماری مشنری نہیں، بلدیہ کی گاڑی پوسٹرز اور جھنڈے اتاررہی ہے۔



















