Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اختلافات کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے سے ملک کونقصان ہوا،بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اختلافات کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے سے ملک کونقصان ہوا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سب سے پہلے انتخابی مہم شروع کیا، خیبر پختونخوا میں دس کنونشن کیں، پی پی پی کی وجہ سے آج سب الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کو اور عوام کو مشکل سے نکالنے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں، کچھ لوگ دہشتگردی اور سیکورٹی تھریٹ کا کہہ رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی ڈرنے اور جھکنے والی نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج ایک دفعہ پھر دہشتگردی سر اٹھا رہا ہے، پشاور پولیس اور عوام کی قربانیوں کی وجہ سے دہشتگردی کو شکست دی، ملک کی تاریخ میں کبھی ایسی مہنگائی اور بے روزگاری نہیں دیکھی، ملک خطرے اور مشکل میں ہیں، ملک میں تاریخی معاشی بحران ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ اور پی ٹی آئی نے ملک میں نفرت کی سیاست مسلط کی ہے، دونوں جماعتوں نے تقسیم کی سیاست متعارف کی ہے جبکہ سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کر دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ نفرت کی سیاست نے ملک کی معاشی اور معاشرتی نظام کو تباہ کر دیا ہے، دونوں جماعتیں 90 کی دہائی کی سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ عوام کو تحفظ ملے، عوام کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے دس نکاتی ایجنڈا تیار کیا ہے، اگر حکومت بنی تو تنخواہ دگنی کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت ملی تو معاشی انقلاب لائیں گے، پاکستان کے عوام کو 3 سو یونٹ بجلی مفت دینگے اور پاکستان بھر میں 30 لاکھ گھر  بنائے گے۔

متعلقہ خبریں