Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابی مہم اور جلسے کرنے سے روکا جا رہا ہے، دانیال عزیز

سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم اور جلسے کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم اور جلسے کرنے سے روکا جا رہا ہے، جہاں جلسہ ہو، وہاں پولیس اور ایلیٹ کی 4 گاڑیاں پہنچ جاتی ہیں، لوگوں کو منتشر کرکےکرسیاں اور مائیک اٹھا کر کہا جاتا ہے اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خود ساختہ کیس بنائے گئے ہیں کہ ہمیں گرفتار کیا جا سکے، ہم نے ضمانت کروا رکھی ہے پھر بھی گرفتاری کا خدشہ ہے، احمد اقبال پر فائرنگ کا خود ساختہ مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ہم چاردیواری کے اندر میٹنگ کر رہے ہیں لیکن یہ بھی برداشت نہیں کی جا رہیں، پولیس نے ہر سڑک پر ناکے لگا رکھے ہیں کہ کسی کو آنے جانے نہیں دے رہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے سپورٹروں کو کہتے ہیں کہ تھانے چلو تم پر پرچہ دے دیں گے، میڈیا کے آنے سے پہلے یہاں پولیس کی 6 گاڑیاں تھیں، میرے قریبی ساتھیوں کی گرفتاریاں ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں