مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول بھٹو نے آزاد امیدواروں کو خریدنے کی آفر کردی ہے۔
این اے 56 ناروال سے الیکشن لڑنے والے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے منڈی خیال میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو ورغلایا ، بانی پی ٹی آئی نے اپنے جوانوں سے جناح ہاؤس کو جلایا، پی ٹی آئی والوں نے کرنل شیر خان کے مجسمے سے فٹبال کھیلا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے فوجیوں کو روڑے مارے ، چھاوئیوں پر حملے کئے، ایک مذہبی جماعت ناموس رسالت کے نام پر ووٹ مانگ رہی ہے ، جو مذہبی جماعت کو ووٹ نہ دے گا وہ کیا کافر ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سابقہ الیکشن میں اس جماعت نے ن لیگ کو 25 سیٹوں پر شکست سبب بنی، عوام آزاد امیدوار وں کو ووٹ نہ دیں، آزاد امیدوار ا پکا ووٹ فروخت کریں گے ، بلاول بھٹو نے آزاد امیدواروں کو خریدنے کی آفر کردی ہے۔۔



















