جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا۔
سراج الحق نے کہا کہ آج فیصلے کا دن ہے، کرپٹ نظام کے خاتمے کا دن ہے۔
کراچی کا ریفرنڈم ہو گیا ہے اور کراچی کی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا، کراچی سے چترال تک آج غربت ناچ رہی ہے۔
آج پاکستان کا ہر بچہ پونے 3 لاکھ کا مقروض ہے، غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کا ذمہ دار کون ہے؟
ن لیگ کا پرانہ منشور ہے، نام نیا دیا ہے پاکستان کو نواز دو، پاکستان کو نواز کی ضرورت ہے یا امن اور خوشحالی کی؟
اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے بھی جلسے سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ کراچی کو اجاڑ کر نوجوانوں کا مستقبل تاریک کر دیا گیا ہے، کراچی کے نوجوانوں کے لیے نوکریوں کے دروازے کھولے جائیں کراچی ترقی کرتا ہے تو پاکستان ترقی کرتا ہے۔
تمام مسائل کے باوجود کراچی پاکستان کو چلا رہا ہے، کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، کراچی کو اس کا مالیاتی حق دیا جائے، کراچی میں درندوں کا راج ہے۔
کراچی میں تعلیمی نظام تباہ کیا جا رہا ہے، کراچی کے نوجوانوں سے تعلیم کا حق چھینا جا رہا ہے، کراچی میں جعلی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لیا گیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ انٹرمیڈیٹ میں پوزیشن لینے والے بچوں کو فیل کیا گیا، وزیراعلیٰ نے بچوں کے مسئلےکا حل نہ نکالا تواحتجاج ہو گا اور کراچی کے بچوں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے۔



















