پشاور: قومی کمیشن برائے خواتین نے خیبرپختونخوا میں خواتین کو ووٹ کا حق دلوانے کے لیے آواز بلند کردی۔
خیبرپختونخوا میں علما کی جانب سے خواتین کو ووٹ نہ دیے جانے کے حق میں فتویٰ جاری کیا گیا ہے جس پر قومی کمیشن برائے خواتین نے آواز بلند کردی ہے۔
چیئرپرسن قومی کمیشن برائے خواتین نیلوفر بختیار نے خواتین کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری کے پی کو خط لکھ دیا۔
چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے خط میں لکھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری کے پی معاملے پر فوری ایکشن لیں، خیبر پختونخوا میں خواتین کو ووٹ نہ دیے جانے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو ووٹ نہ دیے کے حوالے سے فتویٰ اسلام اور آئین کے منافی ہے۔ خدشہ ہے کہ کوہستان کے پی کے میں خواتین کو ووٹ کے بنیادی حق اور قومی فریضہ سے محروم رکھا جائے گا۔
نیلوفر بختیار نے خط میں مزید لکھا کہ خواتین کو ووٹنگ کا مساوی حق محفوظ اور سازگار ماحول میں یقینی بنایا جائے۔



















