Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم ملک اور قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے ،نوازشریف

نواز شریف نےکہا ہے کہ ہم ملک اور قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بتائے مجھے اس محبت اس خلوص اور اس پیار کا کیسے شکریہ کروں، کبھی کبھی میں سوچتا ہوں آپ مجھ سے اتنی محبت کیوں کرتے ہیں، یہ ایسا رشتہ ہے جس پر ہمیں ناز ہے۔میں نے اپنے بھائیوں اور بہنوں کی خدمت کی ہے اس لئے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ رہا ہوں اور اگر میں نے کچھ نہ کیا ہوتا تو آپ میری پرواہ بھی نہ کرتے، اس طرح کا پیار اور عشق میں کبھی نہ دیکھتا، میرا دل چاہتا ہے میں آپ پر قربان ہوجاؤ ، میرا دل چاہتا ہوں آپ کے لئے وہ کچھ کروں جس کی طلب آپ مجھ سے کرتے ہو۔

انہوں نے کہا کہ آپ بھی جانتے ہیں نواز شریف بے قصور تھا اس کو جان کر سزائیں دی گئی، مجھے سزا دینے والا جج آج رخصت ہوگیا اور وہ جج بھی چلا گیا جو 8 ماہ بعد چیف جسٹس بننے والا تھا، وہ جج کیوں گیا کیونکہ دال میں کچھ کالا تھا اور وہ میرے کیسوں پر مانیٹر بنا ہوا تھا، وہ کہتا تھا نواز شریف کے کیسز جلدی چلاؤ جان چھٹے، وہ استعفی دے رہا ہے اور نواز شریف آپ کے سامنے کھڑا ہے، میں نے پہلے بھی خلوص کے ساتھ کوشش کی آئندہ بھی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ میں آپ کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، نواز شریف تھا تو گھروں میں سکون تھا اور خاندان سکون کی زندگی گزار رہے تھے جبکہ پٹرول ، آٹا اور گھی بھی سستا تھا، وہ زمانہ کہاں چلا گیا اس زمانے کو واپس لانا ہے آپ کے گھروں کو دوبارہ بسانا ہے، سبز جھنڈے سبز پاسپورٹ کو عزت دلانا ہے یہ نواز شریف کا ایجنڈا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مزید کہا کہ ہم نے بہت زخم کھائے ہیں ،مزید کی قوت نہیں رہی، مجھے نہ نکالا جاتا تو آج آپ بیروزگار نہ ہوتے ہر ایک کے پاس روزگار ہوتا اور ہر گھر خوشحال ہوتا، ہم ملک اور قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے ، قوم دنیا کی بہترین اور خوشحال ترین قوم بنےگی۔

متعلقہ خبریں