Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مساجد کو مسلم معاشرے میں مرکزی مقام حاصل ہے، صدر مملکت

صدر مملکت نے کہا ہے کہ مساجد کو مسلم معاشرے میں مرکزی مقام حاصل ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تعلیم کے فروغ اور صحت کے مسائل سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس میں نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر انیق احمد اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ مساجد ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے مذہبی اخلاقیات کے ساتھ ساتھ اسکول نہ جانے والے بچوں کو تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ مساجد کو مسلم معاشرے میں مرکزی مقام حاصل ہے اور انہیں لوگوں کو بیماریوں سے بچاؤ اور دیگر اہم سماجی مسائل سے آگاہی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ نئے اسکولوں کی تعمیر میں بے پناہ وسائل کے ساتھ ساتھ وقت درکار ہوگا،اس ضمن میں ملک بھر میں تقریباً ڈھائی لاکھ مساجد ان بچوں کو تعلیم کی طرف واپس لانے کے لیے ایک منفرد اور کم خرچ راستہ ذریعہ بن سکتی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے اجلاس کو بتایا کہ مساجد میں تعلیمی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے پیش امام کے کردار کو بڑھا کر مساجد کو زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 اجلاس کے شرکاء نے صدر مملکت کے وژن کو سراہا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس خیال کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پیش اماموں کی استعداد کار میں اضافہ ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں