Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جماعت اسلامی پاکستان کی ترقی کا واحد حل ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی ترقی کا واحد حل ہے۔

سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے انتخابی جلسہ عام سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کو اٹھانا ہے اور ان جماعتوں کو دبانا ہے، جماعت اسلامی پاکستان کی ترقی کا واحد حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومت نے غریب کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس نے پاکستان کو بچانے کے لئے اپنا لہو دیا جبکہ ہم نے بنا حکومت کے دو کروڑ افراد کو راشن پہنچایا اور ایک ارب 45 کروڑ روپے چندہ جمع کرکے غزہ میں مظلوم مسلمانوں کی مدد کی۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ قرآن کا نظام عدالتوں میں دیکھنا چاہتے ہیں وہ لوگ ترازو ہر مہر لگائیں، 8 فروری امریکہ کے غلاموں سے آزادی کا دن ہے۔حکومت ملی تو پہلا حکم عدالتی نظام کو قران و سنت  کے مطابق بنایا جائے گا۔آج پاکستان میں 5 ہزار ارب سے زیادہ کی کرپشن ہو رہی ہے،8 فروری کو پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے بدلہ لینے کا دن ہے، سودی نظام سے ملک کو جکڑنے والے پھر حکومت مانگتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چوروں لیٹروں کی جگہ اسمبلی میں نہیں اڈیالہ جیل میں دیکھ رہا ہوں، آج یہ پھر حکمرانی کرنے آگئے ہیں کہتے ہیں کہ بیمار ہے اور آخری بار وزیراعظم بن کر مرنا چاہتے ہیں، یہ لوگ عوام کے ٹیکس پر عیش کرتے ہیں اور پروٹوکول لیتے ہیں، 25 کروڑ پاکستانیوں کو لوٹنے والوں کا حساب کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کو نواز کی نہیں روزگار اور ترقی کی ضرورت ہے، آج کہتے ہیں کہ ہمیں وزیر اعظم بناؤ ایک کروڑ نوکریاں دینگے۔تین بار وزیر اعظم بننے کے بعد جس نے نوکریاں نہیں دی اب کہاں سے دینگے؟ قوم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے جھانسے میں آنے والے نہیں، آج ایک شہزادہ کہتا ہے کہ مجھے وزیر اعظم بناؤ کیونکہ میرا نانا ،میری ماں اور والد بھی وزیر اعظم بن چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں