Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیب نے کاروباری طبقے کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا

نیشنل اکاؤنٹبلیٹی بیورو (نیب) نے سرکاری ملازمین و کاروباری طبقے کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ نئےطریقہ کار کا مقصد گمنام فرضی شکایات کی حوصلہ شکنی ہے، شکایات سے نمٹنے میں شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانا ہے، نیب گمنام فرضی شکایات پر کارروائی شروع نہیں کرے گا، تمام شکایات کنندگان کے ساتھ عزت و احترام سے نمٹا جائے گا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ، سرکاری افسران، تاجروں کے خلاف شکایات کو ترجیح دی جائے گی، تمام شکایات پر کارروائی 7 دن کے اندر مکمل کر لی جائے گی، نیب متعلقہ سول سیکریٹریٹ میں احتساب سہولت سیل قائم کرے گا، علاقائی دفاتر میں کاروباری برادری کو شامل کر کے سہولت سیل قائم کیا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں