نگران وزیراعظم انوار الحق نے پاکستان اور ایران کے قریبی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ امیر عبدالاہیان کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات ہوئی جس میں میں دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نگران وزیراعظم نے پاکستان اور ایران کے قریبی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ نگران وزیراعظم نے پاک ایران مشترکہ چیلنجز سے باہمی تعاون سے نمٹنے پر زور بھی دیا۔
انوار الحق کاکڑ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران علاقائی خود مختاری سے متعلق مشترکہ چیلنجز سے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق باہمی تعاون کے ذریعے نمٹیں۔



















