Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

8 فروری کو شیر پورے ملک میں جیتے گا، حمزہ شہباز

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 8 فروری کو شیر پورے ملک میں جیتے گا۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی قیادت مین مہنگائی کے عذاب سے نکالیں گے، ہر گھر میں خوشحالی آئے گی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ 8 فروری کو شیر پورے ملک میں جیتے گا، الیکشن جیتنے کے بعد نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مجھے وعدہ کریں کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا ساتھ دیں گے اور لوڈشیڈگ کی طرح مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ کا جذبہ بتا رہا ہے کہ 8 فروری کو ہر جگہ شیر دھاڑے گا، 2013 میں جس طرح ترقی کا آغاز ہوا پچپن ارب ڈالر سے بجلی کے کارخانے موٹرویز بنیں تو دوبارہ ترقی کا آغاز کرکے لیپ ٹاپ دیں گے۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ کہ ہم نے بجلی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تو آج انشااللہ سولر انرجی سے دس ہزار میگا واٹ بجلی دیں گے، ہماری جنگ مہنگائی جن کے خلاف ہوگی مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے۔

متعلقہ خبریں