Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کرے،احسن بختاوری

احسن بختاوری نے کہا ہے کہ حکومت عام انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کرے۔

صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس و انڈسٹری احسن ظفر  بختاوری نے شرح سود برقرار رکھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو بلند ترین سطح پر برقرار رکھ کر بزنس کمیونٹی کو مایوس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شرح سود پورے ایشیا میں سب سے زیادہ ہے جو تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہے، بلند شرح سود  نے نجی شعبے کے لیے کاروبار کیلئے بینکوں سے قرضوں کا حصول ناممکن بنا دیا ہے۔

صدر آئی سی سی آئی نے یہ بھی کہا کہ 22 فیصد شرح سود میں صنعتی اور معاشی ترقی کسی صورت ممکن نہیں ہے،حکومت کو بے روزگاری میں کمی ،کاروبار اور معیشت کی بحالی کیلئے شرح سود میں نمایاں کمی کرنا ہوگی۔

احسن بختاوری کا کہنا تھا کہ بجلی وگیس کی موجودہ قیمتوں،ٹیکسز اور بلند شرح سود سے صنعتیں بند ہونے کے قریب پہنچ چکی ہیں، حکومت عام انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کرے۔

صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری کا مزید کہنا تھا کہ یکم فروری سے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا جائے، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے عوام اور بزنس کمیونٹی کی مشکلات میں اضافہ، مہنگائی مزید بڑھے گی۔

متعلقہ خبریں