اے ٹی سی نے 9 مئی کے اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید نے سماعت کے دوران گرفتار نہ ہونے والے ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔
10 ملزمان میں میاں اسلم اقبال، حماداظہر، مرادسعید، اعظم سواتی، فرحت، علی امین گنڈاپور و دیگر شامل ہیں۔



















