Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف کے رہنما سردارشہبازسیال کے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کاحکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے این اے 144 خانیوال سے تحریک انصاف کے رہنما سردارشہباز سیال کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے دیا۔ 

عدالت عظمٰی نے سردارشہباز سیال کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا بھی حکم دیا۔

کیس کی سماعت جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے کاغذات نامزدگی چھپنے کے عذر کا ناقابل قبول قرار دے دیا۔

جسٹس منیب اخترنے کہا کہ الیکشن کمیشن کی مشکلات کو ہم سمجھتے ہیں، الیکشن کمیشن کی مشکلات اور بنیادی حقوق کا توازن ہم نے برقرار رکھنا ہے۔

عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں حقائق کو مدنظرنہیں رکھا۔

سردارشہباز سیال کے کاغذات نامزدگی بجلی چوری کے مقدمہ میں نامزدگی کی بنیاد پر مسترد کیے گئے تھے۔

وکیل سردار شہباز سیال کا مؤقف تھا کہ بجلی چوری کے اس مقدمے کا ہمیں علم ہی نہیں، ہمارے بجلی کی تمام ادائیگیاں بروقت کی گئیں تھیں۔

سردار شہباز سیال پی ہی 212 سے پنجاب اسمبلی کے بھی امیدوار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version