Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سائفر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی تھی، عطا تارڑ

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی مقاصد کو فروغ دینے کے لیے سائفر لہرایا، وہ سائفرآفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی تھی۔

رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے لاہورمیں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دشمن اس سے فائدہ اٹھاتے رہے، پاکستان مخالف ایجنڈا آپ آگے لے کر چلے، آپ غلام تھے اور آپ غلام ہیں، آپ ذہنی غلام ہیں۔

عطا تارڑنے نے کہا کہ آپ نے پورے نظام کا مذاق بنا دیا، اتنی کرپشن کسی حکمران، وزیراعظم نے نہیں کی جتنی بانی پی ٹی آئی نے کی، اپنے سیاسی مقاصد کو فروغ دینے کے لیے آپ نے سائفر لہرایا، وہ سائفرآفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی تھی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آپ جعلسازاورکرپٹ شخص کے طورپرسامنےآئے ہیں، انہوں نے کرپشن کا ایک پورا نظام وضع کیا، آپ اپنے عہدے کا ایسے استعمال کیسے کرسکتے ہیں، آج بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو14,14سال کی سزا سنائی گئی۔

عطاتارڑنے کہا کہ خانہ کعبہ کےڈائل والی گھڑی بازارسے خریدی نہیں جا سکتی، یہ اس لیے نہیں ہوتے کہ انہیں بیچ دیا جائے، اس کی قیمت لوکل سطح پرنہیں لگائی جا سکتی، نام ریاست مدینہ کا ہے اور کرتوت ایسےکہ ڈکیتی میں آپ ملوث ہیں، غضب خدا کا کہ آپ دوسروں کو چورڈاکو کہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اپنے کرتوت ایسے کہ آپ کوئی دیا گیا تحفہ نہ چھوڑیں، آپ نے چوری چکاری اور ڈکیتی کی انتہا کردی، آپ نے اس کی قیمت لگوائی چند کروڑوں میں، خود آپ تین ارب روپے کھا گئے، یہ توسرکارکی ملکیت، یہ پیسہ توحکومت پاکستان اورعوام کا تھا، اس ملک میں ریاست مدینہ کےنام پرکرپشن، بدعنوانی کی گئی۔

عطا تارڑنے کہا کہ ہماراوزیراعظم ایسا شخص تھاجس نےتحائف بلیک مارکیٹ میں فروخت کیے، جتنے بھی تحائف آتے تھے ان کو اونے پونے سرکاری کاغذوں میں بیچاجاتاتھا، ان کی اربوں روپے کی اصل قیمت کہیں اورسے وصول کی جاتی تھی، نایاب گھڑی کو بھی بلیک مارکیٹ میں فروخت کردیا گیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ تحائف دوست ممالک کی طرف سے دیے جاتے ہیں، توشہ خانہ کے تحائف کو اونے پونے داموں بیچا گیا، یہ سرکار کی ملکیت اورعوام کا پیسہ تھا، تحائف دوست ممالک کے سربراہان کی طرف سے دیے جاتےہیں، تحائف کی قیمت کم لگوائی گئی، بانی پی ٹی آئی نے تحائف بلیک مارکیٹ میں فروخت کیے۔

انھوں نے کہا کہ یہ نایاب گھڑی تھی اس پر ہیرے جواہرات لگے ہیں، اس گھڑی میں لگے ہیروں اورسونے کی ایک ویلیو ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشری مانیکا گھرپرایک گینگ چلارہے تھے، بشریٰ مانیکا گھر میں ملازم کو بول رہی تھی کہ کس نے تصویریں کھینچنی ہیں، گراف کے سیٹ پر آج سزا سنائی گئی ہے اس کی مالیت تین ارب روپے لگائی گئی ہے۔

عطا تارڑنے کہا کہ پچاس فیصد سرکاری خزانے میں جمع کروایا اور چند پیسے دے کر اس کے باقی پیسے کھاگئے، اسلام آباد کی ایک گھڑیوں کی دوکان سے جعلی رسید بنوائی اورہمیں کہتے تھے رسیداں کڈو، بشریٰ مانیکا تحفے خرید کر بلیک مارکیٹ میں بیچتی تھی اور فرح گوگی ساتھ شامل تھی، شہباز شریف نے ملے ہوئے تحفے راہداریوں میں رکھے تاکہ لوگ دیکھ سکیں کہ کس ملک سے کیا ملا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ ییلو ڈائمنڈ انتہائی قیمتی ہے اس کو ایسے خریدا نہیں جاسکتا، پندرہ سے بیس ارب کے انہوں نے تحائف بیچے، دو سو کے قریب ان کو تحائف ملے، یہ قبضہ گروپ تھا علیمہ خان اورعظمی خان زمینوں پر قبضے کرواتی پھر رہی تھی، یہ باقاعدہ پورا گینگ تھا، یہ پانچ بجے گھر میں بیٹھ یہی کام کرتے تھے، شام کو بانی پی ٹی آئی، فرح گوگی، بشریٰ بی بی، خاور مانیکا یہی کام کرتے تھے، میرے نزدیک سائفر کا کیس اوپن اورشٹ کیس ہے۔

متعلقہ خبریں