Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کا کوئٹہ میں سیاسی جماعت کے دفتر پر حملے کا نوٹس

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ میں سیاسی جماعت کے دفتر پر حملے کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اورآئی جی بلوچستان سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف الیکشن قوانین کے تحت کارروائی ہو گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں چند منٹوں میں 3 دستی بم حملے ہوئے۔ کوئٹہ میں سریاب روڈ گاہی خان چوک کے قریب انتخابی دفتر پر حملہ ہوا۔ گاہی خان چوک پر پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا۔

دستی بم حملہ پاکستان پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر نامعلوم افراد نے کیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے کیچ میں سابق صوبائی وزیر ظہور بلیدی کے گھر ہر دستی بم حملہ ہوا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تیسرا دستی بم حملہ بلوچستان کے علاقے سبی میں ہوا۔ سبی دستی بم حملے میں بھی کسی جانی نقصان کے ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مذمت

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے کی مذمت کی ہے اور بم حملے کے زخمی کارکنوں غلام اللہ، نصراللہ، محمد جاوید، عبدالطیف اورعبید اللہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے نہیں ڈرتے، الیکشن کمیشن انتخابی دفاتر کی حفاظت کیلئے اقدامات کرے۔

متعلقہ خبریں