Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام سے کبھی جھوٹ نہیں بولا، نوازشریف

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ میں نے عوام سے کبھی جھوٹ نہیں بولا، کےپی کےعوام کس شخص کے جھانسے میں پھنس گئے؟

قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے سوات میں مسلم لیگ ن کے عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے شخص کے جھانسے میں آگئے اوراس کے جال میں پھنس گئے جس نے آپ سے 1 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا ، جس نے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا ، کوئی ایسا شخص ہے جسے 50 لاکھ گھروں میں سے 1 گھر بھی ملا ہو؟

نوازشریف نے کہا کہ بتائیں کسی کو ایک گھرملا ہو؟ بتائیں عوام سے جھوٹے دعوے کیوں کیے، دھوکا کیوں دیا۔  کے پی کے عوام کی حالت پر ترس آتا ہے، ترس آتا ہے کےپی کےعوام کس شخص کے جھانسے میں پھنس گئے، ہمارے دور میں بجلی، گیس، چینی سستی تھی، مجھے بتائیں کہ آپ کیوں جال میں پھنس گئے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ 10سال ان کی صوبے میں حکومت رہی، 10سال ہمیں ملتے تو آج کےپی پاکستان کا سب سے خوبصورت صوبہ بناہوتا، عوام سے کبھی جھوٹ نہیں بولا۔

نوازشریف نے کہا کہ جھوٹ بول کر اپنی آخرت خراب نہیں کرنا چاہتا، آزمائے ہوئے کو بار بار آزمانا ٹھیک نہیں، پہلے نوازشریف کو نکالےجانے دیا اب کہتے ہو نوازدو، آئندہ آپ جال اوردھوکے میں نہیں آنا۔

متعلقہ خبریں