Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات؛ بچوں کی موجیں لگ گئیں ، اسکول 9 دن تک بند

عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں 6 سے 9 فروری تک سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سمری منظور کرلی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ 6 تا 9 فروری تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق 6 فروری سے 9 فروری تک سرکاری چھٹی ہوگی جبکہ  5فروری کشمیر ڈے کے لٸے بھی اسکول بند رہیں گے، ہفتہ اتوار ملا کر کل 9 دن اسکول بند رہیں گے۔

پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان

عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں پنجاب حکومت نے بھی 6 سے 9 فروری تک تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

پنجاب کابینہ نے چھٹیوں کی منظوری دے دی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام نجی و سرکاری اسکول کالجز اور یونیورسٹیز میں چھٹی ہو گی، 3 فروری تک اسکولوں میں اوقات کار صبح ساڑھے 9 بجے سے ہی ہوں گے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 4 فروری سے اسکولوں کے اوقات کار معمول کے مطابق ہوں گے، تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کا دوبارہ آغاز 12 فروری سے ہو گا۔

متعلقہ خبریں