Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں بادل برسیں گے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

شہر قائد میں ایک بار پھر بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا، مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں 2 اور 3 فروری کو مزید بارشیں متوقع ہیں۔

شہر میں تین اور چار فروری کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بارش کے باعث دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

بارشوں کے بعد 6 فروری سے کراچی میں سردی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے جبکہ، مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں سردی کی شدت بھی بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو این ڈی ایم اے کی جانب سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں