مقامی سطح پر گیس و تیل کی پیداوار سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی۔
او جی ڈی سی ایل کی تیل وگیس کی مقامی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔
درس ویسٹ کنواں 2 سندھ ٹنڈوآلہ یار سے 350 بیرل خام تیل یومیہ کی پیداوار کا آغاز ہوگیا جبکہ کنواں 2 ہی سے 80 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔
کنواں 2 سے 20 میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی کی اضافی پیداوار بھی شروع ہوگئی ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق نئی اضافی پیداوار سے سالانہ امپورٹ بل میں اربوں روپے کی کمی ہوگی، نئی پیداوار سے تقریباً 50 ملین امریکی ڈالر کا امپورٹ بل کم ہوگا۔



















