Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ ن لاہور اور پورے پنجاب میں شاندار طریقے سے جیتے گی، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے مسلم لیگ ن لاہور اور پورے پنجاب میں شاندار طریقے سے جیتے گی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی لاہور کے یو سی چیئرمینوں سے ملاقات ہوئی جس میں عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ اتحادی حکومتوں میں عوام کی فلاح کے فیصلے کرنے میں ویسی آزادی نہیں ہوتی، اپنے اپنے حلقوں میں ریلیاں نکالیں اور عوام کو باور کروائیں کہ وہ شیر کو ووٹ دیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ لاہور کی جیت پنجاب کی پَگ ہوتی ہے، اللہ کے فضل سے مسلم لیگ ن لاہور اور پورے پنجاب میں شاندار طریقے سے جیتے گی، ایک ایک ووٹ پر پہرا دینا ہوگا۔

متعلقہ خبریں