Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ڈی ایم اے کےکردار سے شروع سے ہی مایوس تھا، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کےکردار سے شروع سے ہی مایوس تھا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے برطانوی نشریاتی ادارےکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے کےکردار سے شروع سے ہی مایوس تھا، جمہوریت کی بحالی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، مہنگائی کے خاتمے، معیشت کی بہتری کے لیے ساتھ دیا ، ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے معلوم ہوا ترجیح کچھ اور ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے لگا آئی جے آئی یا پی این اے کا حصہ ہوں، میاں صاحب کے کردار سے بہت مایوس ہوا ، انہوں نے پرانی سیاست کرنی ہے تو ساتھ نہیں دے سکتے۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی نے یہ بھی کہا کہ ہم پورے ملک اور چاروں صوبوں میں مہم چلا رہے ہیں، اپنا منشور عوام تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتخابات کا معیار اتنا اعلیٰ نہیں، 2018میں بہت سے سیاستدان الیکشن نہیں لڑسکے تھے جبکہ 2013میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔

بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں سب سےزیادہ سیاسی قیدی تھے، آج بانی پی ٹی آئی کو مکافات عمل کا سامنا ہے، بانی پی ٹی آئی کو اپنے سیاسی فیصلوں کو دیکھنا ہوگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کو عزت دینا ہوگی، اختلافات کے باوجود سیاسی دائرے میں رہ کر سیاست کرنا ہوگی۔

متعلقہ خبریں