Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈی آئی خان؛ دہشتگردوں کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ہوا جس میں ہائی ویلیو ٹارگٹ 2 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں میں اشرف شیخ اوربرہان اللہ شامل ہیں جن سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔

علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

 

متعلقہ خبریں