Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا، شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے فیصل آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو ہیر پھیر پر نہیں شیر پر مہر لگانی ہے ، نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کی طاقت اور دولت ہیں، نوجوانوں کیلئے جدید تعلیم کا نظام نوازشریف کریں گے ،8 فروری کو شیر پر مہر لگائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف نے ہمیشہ فیصل آباد کو اپنا شہر جانا ہے، نوازشریف کے حکم پر میں فیصل آباد آتا تھا ، ہم نے ایکسپریس وے بنا کردی، آج عوام گواہی دے رہے ہیں کہ یہ محبت نوازشریف کیلئے ہے ، نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد کی سیٹیوں پر کوئی ہیرا پھیری مت کرنا ، فیصل آباد میں شاندار آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے، موقع ملا تو فیصل آباد میں موٹروے بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں