Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر خارجہ کی یورپی یونین کے خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی کے نمائندے سے ملاقات

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی یورپی یونین کے خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل فونٹیلس سے ملاقات ہوئی ہے۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے برسلز میں تیسرے انڈو۔ پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر یورپی یونین کے خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل فونٹیلس سے ملاقات کی جس میں عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگران وزیر خارجہ نے تنازعات کو حل کرنے میں سفارتکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے شراکت داری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران سٹرٹیجک انگیجمنٹ پلان (2019)کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ خبریں