Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈر ہے کہ 8 فروری کو فسادات زیادہ نہ بڑھیں، سعید غنی

سعید غنی نے کہا ہے کہ الیکشن چند روز بعد ہے ڈر ہے کہ 8 فروری کو فسادات زیادہ نہ بڑھیں۔ 

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا مقدمہ درج ہوتا ہے مگر ہمارا مقدمہ درج نہیں ہوتا، اس سے پہلے بھی جوچھوٹے چھوٹے واقعات ہوئے اس پرکارروائی نہیں ہوئی۔ کہاتھاکہ اگران چھوٹے واقعات کونہ روکا توکوئی بڑا واقعہ ہوسکتا ہے، الیکشن چند روز بعد ہے ڈر ہے کہ 8 فروری کو فسادات زیادہ نہ بڑھیں۔

سعیدغنی نے کہا کہ ہم قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیت سکتے ہیں، پیپلز پارٹی خود کو جیتا ہوا دیکھ رہی ہے پی پی ایسا کیوں کرے گی، کھلم کھلا شہریوں کو دوبارہ حراساں کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، ہم چاہتے ہیں انتخابات پُرامن ہوں۔

سعید غنی نے کہا کہ ناظم آباد واقعے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیاتھا، ناظم آباد واقعے کی پہلے اطلاع ہمارے امیدوار نے دی،  نیوکراچی میں کارنرمیٹنگ میں فائرنگ ہوئی، جس میں بچہ جاں ہوا، اس سے پہلے ناظم آباد میں ایم کیو ایم کے کارکن کی جان گئی۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ اس واقعے کے بعد بھی ہم نےعدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، اگر اس وقت اس کی تحیقات ہوجاتی تو ایسا واقعہ پیش نا آتا، اس پورے معاملے میں بھی پولیس کا کردارمشکوک ہے، یہ حرکتیں وہ کرتے ہیں جن کو انتخابات میں کامیابی نظر نہیں آرہی ہو، ہمارے امیدوار نے ایس ایس پی سے رینجرزبھیجنے کاکہاتھا۔

انھوں نے کہا کہ مشکلوں سے شہر کا امن بحال ہوا اور لوگ کھل کر مہم چلارہے ہیں، نگران حکومتوں، امن و امان قائم کرنے والے اداروں سے ایکشن کا مطالہ کرتا ہوں، شہر کا امن و امان خراب کرنے کا حق ہم میں کسی کو نہیں ہے، امید کرتا ہوں کہ ہماری گذارشات پرعمل درآمد ہوگا۔

سعیدغنی نے کہا کہ ہماری نگران وزیراعلی سندھ سے ملاقات بھی ہوئی ہے، کسی شخص کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، ہم تو اپنے امیدواروں کو کہتے ہیں کہ وہ پر امن رہیں، سعیدغنی

اس موقع پرپیپلز پارٹی کے رہنما وقارمہدی نے کہا کہ کل جو واقعہ ہوا ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں،  مصطفیٰ کمال اشتعال انگیز زبان استعمال کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں