Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی کے جیالے ممی ڈیڈی نہیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے جیالے ممی ڈیڈی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ باقی سیاسی جماعتیں سیاست نہیں انتقام لے رہی ہیں، باقی سیاسی جماعتیں تقسیم کی سیاست کر رہی ہیں، کسی سیاسی جماعت سے نہیں غربت اور بے روزگاری سے مقابلہ ہے، 8 فروری کو تیروں کی بارش ہو گی، میاں صاحب کو عوام کی فکر نہیں بس اسے کرسی پر بیٹھنا ہے، عوام کو تقسیم کرنے والوں کو 8 فروری کو جواب دیں گے، 3 بار وزیراعظم رہنے کے باوجود ایک ٹکے کا کام نہیں کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ اتنے خوفزدہ ہیں کہ سندھ میں ایک بھی جلسہ نہیں کر سکے، یہ رائیونڈ میں بیٹھ کر میرپورخاص کا فیصلہ کرنا چاہتا ہے، جو چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہ رہا ہے، بزدل اور ڈرپوک ہے، جو چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہ رہا ہے وہ مجھ سے مناظرہ کرنے کو تیار نہیں، یہ مطالبہ کر رہا ہے ایسی دھاندلی کریں جیسی بانی پی ٹی آئی کے لیے کی، وہ چاہتا ہے رائیونڈ میں فارم 45 اور الیکشن نتائج پہنچائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ رائیونڈ میں بیٹھ کر الیکشن میں ڈاکے کی سازش کر رہا ہے، پیپلز پارٹی کے جیالے ممی ڈیڈی والے نہیں، پیپلز پارٹی کے جیالوں نے مشرف کا مقابلہ کیا تو یہ کیا چیز ہے، یہ شیر نہیں بلی ہے، مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے، ڈاکا ڈالا تو خاموش نہیں بیٹھوں گا، انکے سیاسی سہولت کار پتنگ والے جو نفرت اور تقسیم کی سیاست کرتے ہیں، کل رات انہوں نے کراچی میں دوبارہ گولی کی سیاست کی۔

انہوں نے کہا کہ میرے کارکنوں کو ایک آنچ بھی آئی تو اپنے ہاتھوں سے حساب لوں گا، خبردار، پیپلز پارٹی کے جیالے جانتے ہیں کہ کیسے لڑنا ہے، گالی کی سیاست نہیں کرتا، عوام کے پاس منشور لے کر جاتا ہوں، میری حکومت بنی تو لوگوں کی آمدنی دگنی کر کے دکھاؤں گا، بلاول بھٹو سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھر بنا کر دے رہا ہوں، پورے ملک میں 30 لاکھ گھر بنا کر غریبوں کو دوں گا، غریبوں کو 300 یونٹ مفت بجلی دوں گا۔

متعلقہ خبریں