مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے پیپلز پارٹی پر ووٹوں کی خرید و فروخت کا الزام لگایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے حلقے میں ووٹوں کی خریدوفروخت شروع کی ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے پیسے کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، سندھ سے گاڑیوں کے ذریعے پیسے لائے گئے ہیں، کمیشن ایجنٹ مقرر کیے گئے جو زیادہ ووٹ لائے گا اس کا زیادہ کمیشن ہے، ایک سیٹ اپ موجود ہے جو ووٹوں کی خریدوفروخت میں ملوث ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو حلقے میں کہیں نظر نہیں آرہے، یہ کرپشن کا پیسہ سندھ کے عوام کا حق تھا، کسی کو لاہور میں بدمعاشی اور من مانی کرنے نہیں دیں گے، ہماری قیادت نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی، ہمیشہ ووٹوں کی سیاست کی ہے، نوٹوں کی نہیں، ہماری ان لوگوں پر بھی نظر ہے جن کو آپ نے پیسے دیئے، لوگ پکڑے ہیں، کوٹ لکھپت تھانے منتقل کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ منصوبہ بندی تھی زیادہ سے زیادہ ووٹوں کی خریداری کرنی ہے، اپنے ورکرز کو روکا ہوا ہے، نہیں چاہتے لاہور کا امن خراب ہو۔



















