Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ کے لئے پاکستان کی پانچویں امدادی کھیپ روانہ

غزہ کے لئے پاکستان سے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔

فلسطینیوں کی مدد کے لئے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے نور خان ایئر بیس سے روانہ کی گئی، تاہم امدادی کھیپ ضروری اشیاء پر مشتمل ہے۔

 غزہ کی زمینی ضروریات کے مطابق موسم سرما کے لئے گرم خیمے، ترپال اور کمبل شامل ہیں۔

 پی اے ایف کی خصوصی پرواز امدادی سامان لے کر مصر کے شہر العریش پہنچے گی جہاں تعینات پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے، تاہم امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لئے غزہ روانہ کر دیا جائے گا

این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے افسروں نے نور خان ایئر بیس پر روانگی کی تقریب میں شرکت کی۔

پاکستان فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت اور غزہ میں شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے خلاف اسرائیل کی جانب سے غیر متناسب اور اندھا دھند طاقت کے استعمال کی مذمت کرتا ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے کی جانب سے 6 فروری کو 100 ٹن امدادی سامان کی چھٹی امدادی کھیپ کا بھی انتظام کیا گیا ہے جو کراچی سے مصر کے لیے روانہ ہوگی۔

پاکستان کی جانب سے اب تک غزہ کی مصیبت زدہ عوام کے لیے پانچ پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 230 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔

 غزہ کے لئے مزید امدادی سامان کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے، بہت جلد پاکستانی عوام کی جانب سے مزید امدادی سامان غزہ بھیجا جائے گا، پاکستان مشکل کی گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے لئے امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version