الیکشن کمیشن نےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگی امیدوارکو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہور میں ہونے والی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکارروائی کرتے ہوئے این اے127سے ن لیگی امیدوارعطاتارڑاورپی پی160سےپی پی امیدوارمصباح الرحمان کونوٹس جاری کر دیا۔
دونوں امیدواروں کو ووٹوں کی خریدوفروخت اورالیکشن دفترپرحملےکےتناظر میں نوٹسزجاری کیےگئے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرنے5فروری کودستاویزی ثبوتوں کےساتھ دونوں امیدواران کوطلب کیا ہے۔



















