Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کے دن کوئٹہ کے حساس پولنگ بوتھ والے علاقوں میں انٹرنیٹ عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ

کوئٹہ کے حساس پولنگ بوتھ والےعلاقوں میں انٹرنیٹ عارضی طورپربند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حساس پولنگ بوتھ والےعلاقوں میں انٹرنیٹ عارضی طورپربندرکھاجائیگا،عام شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانااہم ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ خدشہ ہےدہشتگردسوشل میڈیاپلیٹ فارمزکومذموم مقاصدکےلیےاستعمال کرسکتےہیں، تربت مچھ چمن و دیگرعلاقوں میں انٹرنیٹ تک رسائی محدود کی جائیگی۔

متعلقہ خبریں