ووٹوں کی خرید و فروخت کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کوخط لکھ دیا۔
خط میں ہدایت کی گئی کہ ووٹ خریدنےکےمعاملےکی تحقیقات کےلیےکمیٹی تشکیل دی جائے، معاملےکی تحقیقات کرکےجامع رپورٹ الیکشن کمیشن کوبھجوائی جائے۔



















