Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 9: علی ظفر نے ترانے کا نام بتادیا، جلد ریلیز کا امکان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نئے ترانے کا نام عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر علی ظفر  نے پی ایس ایل کے آفیشل اکاؤنٹ کی ٹوئیٹ کو کوٹ ٹوئیٹ کرتے ہوئےلکھا ’ تو اس بار ہیش ٹیگ کھیلنے اور بے خوف رہنے کے بارے میں ہے اور اسی لیے میں نے لکھا ہے’کھل کے کھیل‘۔

اُنہوں نے شائقین کرکٹ سے کہا کہ  جھومنے اور خوشیاں منانے کی تیاری کرلیں۔

پاکستان سپر لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ کی پوسٹ میں ترانے کی دُھن تھی اور ساتھ ہی پوسٹ پر کیپشن لکھا تھا ’جب مقابلہ ہو ٹکر کا تو کھل کے کھیل‘۔

واضح رہے کہ علی ظفر اس سے قبل بھی پی ایس ایل کے ترانے گا چکے ہیں جو آج بھی سب سے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔

رواں برس پی ایس ایل   کے نواں ایڈیشن کا آغاز 17 فروری سے  ہوگاجس کی تیاری زور و شور سے جاری ہے۔

متعلقہ خبریں